ڈکی بھائی نے پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکالنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نام نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے درخواست دائر کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی جب کہ ڈکی بھائی نے اپنے وکیل عثمان لطیف ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی این آئی ایل لسٹ میں نام غیر قانونی طور پر ڈالا گیا، این سی سی آئی اے نے نام ڈالنے سے قبل نوٹسز جاری نہیں کیے۔

عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)  سے رپورٹ طلب کرلی۔

بعد ازاں، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Back to top button