فٹنس نہ ہونے کے باوجودفخر اوربابر کو کھلاڑنے کا انکشاف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)فٹنس نہ ہونے کے باوجودفخر اوربابر کو کھلاڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔بابر اعظم ان فٹ ہیں یا انہیں ڈراپ کیا گیا، اس حوالے سے معمہ حل ہو گیا۔سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو دورہ بنگلادیش کیلیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا، اس کی وجہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی تھی۔بعد ازاں کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر کو ڈراپ نہیں کیا ہم نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے ہیں اسی لیے آرام دیا۔

تاہم گزشتہ دنوں سلیکشن کمیٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اور فخر فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر ہوئے، بورڈ سے تحقیقات کرنے کا کہیں گے کہ ایسا کیسے ہو گیا، ورلڈکپ کے بعد تو دونوں نے کوئی کرکٹ ہی نہیں کھیلی تھی۔

ان متضاد بیانات سے ابہام پیدا ہوگیا تھا، اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بابر اعظم اور فخر زمان دونوں ادھوری فٹنس کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک ہوئے تھے، بابر کی کارکردگی پر بھی اس کا بڑا اثر پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز اس بات سے لاعلم تھے، انہوں نے فزیو کلف ڈیکن کی کلیئرنس رپورٹ پر انہیں منتخب کیا تھا۔

 

مزید خبریں

Back to top button