پی ایس ایل11:پشاور زلمی نے بنگلا دیشی فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کو سائن کر لیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل بنگلا دیش کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کو براہ راست سائن کر لیا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے اس اہم پیش رفت کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا گیا جہاں شرف الاسلام کو زلمی کی جرسی میں پیش کیا گیا۔ ٹیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ شرف الاسلام کی شمولیت سے اسکواڈ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

شرف الاسلام نے 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا اور اس کے بعد سے وہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ اب تک وہ 14 ٹیسٹ، 40 ایک روزہ اور 69 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button