سسی پلیجو کا دریائے سندھ میں ڈوبنے والے بچوں کی اموات پر دکھ کا اظہار

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)سابق صوبائی وزیر و سینیٹر سسی پلیجو کی جانب سے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار۔
سابق صوبائی وزیر اور سابق سینیٹر سسئی پلیجو نے جھرک کے قریب دریائے سندھ میں پنہور قبیلے کے چار معصوم بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے، ہم ان کے ورثاء کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور معصوم بچوں کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔سسی پلیجو نے کہا کہ ایسے واقعات بہت دکھ دینے والے ہوتے ہیں سندھ حکومت کو چاہئے کے دکھی خاندان کی ہر ممکن مدد کرے۔



