بابر اعظم کے سرفراز کیلئے جذباتی الفاظ

 

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا واقعی ایک اعزاز تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی رہنمائی، اعتماد اور پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بابر اعظم نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ کو کئی یادگار لمحات دیے اور وہ ان کی نئی زندگی کے مرحلے کے لیے کامیابی اور سکون کی دعا کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button