حارث رؤف نے وکٹوں کی سنچری کرلی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ون ڈے وکٹوں کی سنچری،حارث رؤف نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔انھوں نے یہ اعزاز گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حاصل کیا۔ حارث رؤف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے تیسرے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے۔انھوں نے یہ اعزاز گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حاصل کیا، یہ حارث کے کیریئر کا55واں ون ڈے انٹرنیشنل تھا۔حارث رؤف نے 4.3اوورز میں23رنز دے کر3وکٹیں لیں جبکہ موجودہ کپتان شاہین آفریدی یہ کارنامہ سب سے کم51میچز میں سرانجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ ثقلین مشتاق 53 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔



