تیسرا ون ڈے ، پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ 2 کھلاڑی شامل حسین اور حسین طلعت انجرڈ ہیں۔
شامل حسین گردن کے مسلز میں کھچاؤ کا شکار ہوئے ہیں،قومی ٹیم کا میڈیکل پینل شامل حسین کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے۔
دوسری طرف پاکستان ٹیم کے دو کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
غازی غوری اور سعد مسعود آج اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے،سعد مسعود کو حارث رؤف اور غازی غوری کو محمد رضوان نے ڈیبیو کیپ دی۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔



