سلمان علی آغا نے مہدی حسن کو تمیز سکھادی

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے بنگلادیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مہدی حسن کی جگہ ہوتے تو معاملے کو مختلف انداز میں ہینڈل کرتے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاکا میں میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
میچ کے دوران سلمان آغا نان اسٹرائیکر اینڈ پر بولر کے رن اپ کے ساتھ کریز سے باہر آگئے تھے، محمد رضوان نے شاٹ کھیلا تو گیند سیدھی سلمان آغا کے بلے پر لگی جا کے اور وہیں رک گئی۔
سلمان آغا نے گیند اٹھاکر دینا چاہی لیکن اسی لمحے مہدی حسن نے گیند اٹھاکر وکٹ پر مار دی جس کے بعد تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔
اس فیصلے پر سلمان آغا شدید ناراض نظر آئے اور غصے میں اپنے دستانے اور ہیلمٹ زمین پر پھینک دیے۔
بعد ازاں پریس کانفرنس میں آغا نے کہا کہ قانون کے مطابق مہدی کا عمل درست تھا، لیکن ان کے خیال میں کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ بھی اہم ہوتی ہے۔
Salman Ali Agha on Mehidy Hasan Miraz’s controversial run-out.
"I would have chosen the spirit of the game”.pic.twitter.com/30SPgI8pod
— Qazi kalim (@qazikalim0) March 13, 2026
ان کے مطابق اگر وہ اس صورتحال میں ہوتے تو شاید مختلف فیصلہ کرتے۔آغا نے وضاحت کی کہ گیند پہلے ان کے پیڈ اور پھر بیٹ سے لگی تھی، جس کی وجہ سے انہیں لگا کہ گیند ڈیڈ ہو چکی ہے۔ اسی لیے وہ گیند اٹھا کر باؤلر کو واپس دینے کی کوشش کر رہے تھے، نہ کہ رن لینے کی۔انہوں نے اپنی جذباتی ردعمل پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ یہ سب لمحاتی غصے کی وجہ سے ہوا۔آغا کا کہنا تھا کہ وہ بعد میں مہدی سے بات کر کے معاملہ حل کر لیں گے۔



