فاسٹ بولرزمان خان زخمی ہوگئے،پی ایس ایل میں شرکت مشکوک ہوگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران زخمی ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پشاور اور فیصل آباد کے میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔پی سی بی نے زمان خان کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پاکستاں کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل ان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
قومی فاسٹ باؤلر زمان خان زخمی ہوگئے، ریسکیو1122 نے موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا@CSKPOfficial @akamran111 @GovernmentKP @MeFaheem @YarMKNiazi pic.twitter.com/h1qgqrWNxk
— Bilal Ahmad Faizi (@ba_faizi) March 13, 2026
واضح رہے کہ زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم اب ان کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔



