امریکا بھی انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے رکن ممالک کی طرح 172 ملین بیرل تیل جاری کرے گا۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے بھی انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے رکن ممالک کی طرح 172 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی توانائی محکمہ کے مطابق یہ تیل سٹریٹجک پٹرولیم ذخائر سے اگلے ہفتے جاری ہونا شروع ہوگا اور اسے مکمل طور پر فراہم کرنے میں 120 دن لگیں گے، امریکا اگلے سال کے دوران 200 ملین بیرل کے اضافی ذخائر کے ذریعے یہ ریزرو دوبارہ بھرے گا۔
یہ کام ٹیکس دہندگان پر کسی مالی بوجھ کے بغیر کیا جائے گا، امریکی ذخائر میں 415 ملین بیرل تیل موجود تھا، جو اس کی کل گنجائش 700 ملین بیرل میں سے ہے، انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے مجموعی طور پر 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا تھا۔



