ایران کے قطر انرجی تنصیبات پر حملے، گیس کی پیداوار متاثر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے حملے کے بعد آبنائے ہرمزبند کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے باعث خطے میں تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم قطر انرجی نے فورس میجور کا اعلان کر دیاہے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے قطر انرجی کی تنصیبات پر حملے کیئے گئے ہیں جس سے گیس کی پیدوار متاثر ہو ئی ہے، قطر انرجی نے فورس میجور کا اعلان کر دیاہے اور اعلان کے بعد کمپنی طے شدہ معاہدوں سے آزاد ہو گئی ہے ۔



