انتقام ہمارا حق،آیت اللہ کی شہادت مسلمانوں کیخلاف اعلان جنگ ہے،ایرانی صدر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انتقام کو اپنا جائز حق اور فرض سمجھتےہیں، انتقام کافرض اداکرنےکی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت مسلمانوں کےخلاف اعلان جنگ ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای ثابت قدم، تدبیر میں عمیق اور راہِ حق میں استقامت کے پیکر تھے۔



