چین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ، ایران کی خودمختاری کے احترام پر زور

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین کی وزارت خارجہ نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایران کی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے۔

بیان میں تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ مزید کشیدگی سے گریز کریں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتی ذرائع کو دوبارہ اختیار کریں۔

مزید خبریں

Back to top button