ایران: گرلز پرائمری اسکول پر اسرائیلی حملے میں 53 طالبات شہید، درجنوں زخمی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے شہر مناب میں اسرائیل نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 53 طالبات شہید ہوگئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے شہرمناب میں لڑکیوں کے اسکول کو نشانہ بنایا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے شہر مناب میں اسرائیل نے ایک گرلز اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 53 طالبات شہید اور 63 زخمی ہوگئیں۔

ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شجرۂ طیّبہ اسکول کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد طالبات شہید ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور شہر میں سکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button