بھارتی بیٹرز نے زمبابوے کے بولرز کا بھرکس نکال دیا،چوکوں،چھکوں کی برسات

چنئی(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی بیٹرز نے زمبابوے کے بولرز کا بھرکس نکال دیا، چوکے چھکوں کی برسات کرتے ہوئےرواں ایونٹ کا سب سے بڑا اور تاریخ کا دوسرا بڑا سکور بنا ڈالا۔چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں چھکوں کی برسات کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر256رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔بھارتی بیٹرز نے اننگز میں مجموعی طور پر17چھکے مارے۔بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے24، ابھیشیک شرما نے55، ایشان کشن نے38اور کپتان سوریا کمار یادیو نے33رنز بنائے۔

اختتامی اوورز میں ہاردک پانڈیا اور تلک ورما نے زمبابوین بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ پانڈیا23گیندوں پر53اور تلک ورما16گیندوں پر44رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کے256رنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل2007میں سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف260رنز بنائے تھے۔اس کے علاوہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2026کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ہی 254 رنز اسکور کیے تھے۔یہ بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔

مزید خبریں

Back to top button