ٹھٹھہ:رمضان المبارک میں پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات، تراویح اوقات میں خصوصی نفری تعینات، سنیپ چیکنگ اور گشت میں اضافہ

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران بالخصوص نمازِ تراویح کے اوقات میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت اور سنیپ چیکنگ کا عمل جاری
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات کی احکامات پر ضلع بھر میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران بالخصوص نمازِ تراویح کے اوقات میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کیے گئے
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع بھر کی تمام جامع مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں میں نمازِ تراویح کے دوران پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے-
داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا مؤثر نظام، مشتبہ افراد پر کڑی نظر، سنیپ چیکنگ اور گشت کے عمل کو مزید بڑھا دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
اس کے علاؤہ ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری رکھیں۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں مساجد انتظامیہ سے مکمل رابطہ رکہیں، سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور نمازِ تراویح کے اوقات میں خود بھی فیلڈ میں موجود رہیں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔
سیکیورٹی اقدامات کا بنیادی مقصد شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ٹھٹھہ پولیس ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
عوام الناس سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا 15 مددگار بیس ٹھٹہ پر دیں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔



