میرپورخاص : حساس اداروں کا نام استعمال کرکے 32 لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ کا انکشاف،پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام

میرپورخاص (شاھدمیمن) میرپورخاص میں صحافت کی آڑ میں حساس اداروں کا نام استعمال کرکے فراڈ کرنے والے فلک شیر، عمران ملک کا ایک اور 32 لاکھ کا فراڈ منظر عام پر آگیا۔

صحافت کی آڑ میں حساس اداروں کا نام استعمال کرکے فراڈ کرنے والے مرکزی کردار فلک شیر اور عمران ملک تاحال فرار پولیس دونوں کی گرفتاری میں ناکام، دوسری جانب فلک شیر اور عمران ملک کا ستایا ہوا ایک اور شخص بھی منظر عام پر آگیا کھپرو کے رہائشی لوکل گورنمنٹ آفیسر  سابق ایڈمنسٹریٹر میرپورخاص محمد عیسی راجڑ نے مختلف محکموں میں تحریری درخواست جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران ملک نے میڈیکل میں داخلہ کروانے کے عوض 32 لاکھ کی رقم میں طے ہوئی جس میں سے 27 لاکھ روپے مختلف اکاؤنٹس میں وصول کیے گئے اور 05 لاکھ کا چیک لیا تاہم ایڈمیشن نہ ہونے پر دوبارہ پیسوں کا مطالبہ کیا تو اس وقت کے ایس ایچ او اولڈ (ہالیپوٹو)کے ساتھ مل کر میرے چیک پر ہی مجھ پر کیس داخل کروادیا اور کھپرو اسٹاپ کے پاس مجھے گرفتار کیا گیا اور تھانہ لے جاکر میری جیب میں موجود رقم جو تقریباً ایک لاکھ تھی وہ بھی نکال لی گئی عیسیٰ راجڑ نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا کہ میری لاکپ کی تصاویر وائرل کروانے کے بعد میرے بیٹے کو عمران ملک، فلک شیر،رضا رند نے بلیک میل کرکے 10 لاکھ روپے پھر وصول کیے اور دو دو لاکھ کے دوبارہ چیک وصول کرکے کورٹ میں کیس سے دستبردار ہوئے، جبکہ ایک اسٹامپ پیپر موجود ہے جس میں کسی وسیم شاہ کے نام پر چیک وصول کیے گئے تھے جو ابتک پینڈنگ ہیں، عیسیٰ راجڑ کے مطابق جس کے بعد پیسے واپس مانگنے پر عمران ملک اداروں اور افسران کے ناموں پر بلیک میل کرنے سمیت ایسے حساس نمبروں اور سیاسی لوگوں کے نمبروں سے فون کرکے بلیک میل کرتا تھا عیسیٰ راجڑ نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے ملزم علی رضا رند اور ملزم ہمایوں مصطفیٰ گجر کی گرفتاری اور بیانات کے بعد سے مرکزی کردار فلک شیر اور عمران ملک  روپوش ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button