👮‍♂️پنجاب پولیس نے بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ،متعددڈی پی اوز تبدیل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بڑے پیمانے پر متعدد ڈی پی اوز سمیت24افسروں کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ،کیپٹن (ر) دوست محمد ڈی پی او سیالکوٹ،ساجد حسین کھوکھر ڈی پی او جھنگ  تعینات۔ارسلان زاہد ڈی پی او ننکانہ صاحب،محمد وقار عظیم کو ڈی پی او میانوالی محمد عابد ڈی پی او خانیوال،اخلاق اللہ تارڑڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات  کردیئے گئے۔شفیق احمد چوہدری ڈی پی او جہلم،محمد طارق عزیز ،ایس ایس پی اسپیشل برانچ لاہور ریجن تعینات کردیئے گئے۔سید عمران کرامت بخاری ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ پنجاب تعینات،فاروق سلطان کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب تعینات کر دیا گیا۔اسماعیل الرحمٰن کو اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او پنجاب مقرر کر دیا گیا۔احمد محی الدین کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button