دیپال پور میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی خصوصی مہم

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ریجنل آفیسر پیٹرولنگ پولیس ساہیوال ریجن،ڈسٹرکٹ آفیسر اظہر عباس گل کی ہدایات پر پیٹرولنگ پولیس پوسٹ قلعہ سوندھا سنگھ تحصیل دیپال پور ضلع اوکاڑہ کے افسران و فیلڈ سٹاف نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مہم کا آغاز کردیا ہے گاڑیوں اورموٹر سائیکل سواروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ سائیڈ (مرر)شیشوں اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں غفلت اور لاپرواہی گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں تاکہ خدا ناخواستہ کسی بڑے حادثہ سے بچا جا سکے آپ کی زندگی بڑی قیمتی ہے ہمیشہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تیز رفتاری اور جلد بازی حادثات کی بڑی وجہ ہے زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے محفوظ سفر میں اپنا رول ادا کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کریں۔



