لاڑکانہ: گھریلو جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ بچوں کی ماں ہلاک

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں تھانہ کنگا کے علاقے یاسین چوک میں گھریلو جھگڑے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ بچوں کی ماں لطیفان جاں بحق ہوگئیں، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، ورثاء کے مطابق واقعہ محبت کے تنازع پر رشتہ داروں، سسرالیوں اور بھائیوں کے درمیان جاری ناراضگی کا نتیجہ ہے، نامزد ملزمان میں شوکت شر، عادل، سانگی شر، گلشیر، غفور، ملاں اور شہمیر شر شامل ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معاملہ گھریلو جھگڑا معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے، ورثاء نے اعلیٰ حکام سے فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے.

مزید خبریں

Back to top button