صدرہاکی فیڈریشن سے ٹیم کوچز کی ملاقات،طاہر زمان کی سربراہی میں کام جاری رکھنے سے معذرت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی سےٹیم کوچز نے ملاقات کی جس دوران ہیڈ کوچ طاہر زمان کی سربراہی میں ٹیم مینجمنٹ نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی ۔

ذرائع کےمطابق پی ایچ ایف کےایڈہاک صدر نےمینجمنٹ کو قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ کی نگرانی کی پیشکش کی تاہم ہیڈ کوچ اور دیگر نے ذمہ داریاں جاری رکھنے سے معذرت کر لی ۔ قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ نئی مینجمنٹ کے ساتھ کھیلے گی ۔ ٹیم منیجمنٹ نے ایڈہاک صدر کو قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی پر بریفنگ دی ۔ ارجنٹائن ، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش دورہ میں ٹیم کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ پی ایچ ایف اور ہاکی ٹیم کو درپیش چیلنجز ، انتظامی مسائل سمیت دیگر امور زیرغور آئے۔

مزید خبریں

Back to top button