نیوزی لینڈر ہوں لیکن دل پاکستان کیساتھ ہے،ہیڈ کوچ

گرین شرٹ پہن کر اپنے ہی ملک کی ٹیم کیخلاف حکمت عملی بنانے کا سوچا بھی نہیں تھا:مائیک ہیسن

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن کا کہنا ہے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھتا ہوں لیکن اس وقت دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر مائیک ہیسن نے کہا ہے گرین شرٹ پہن کر اپنے ہی ملک کی ٹیم کے خلاف حکمت عملی بنانے کا سوچا بھی نہیں تھا لیکن اپنے ملک کے خلاف دوسرے ملک کے لیے وفادار ہونا ایک نیا تجربہ ہوگا۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ 7 سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں، ناشتے کی میز پر جانے پہچانے چہروں سے ملاقات کر کے اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی دل سے نیوزی لینڈر ہوں لیکن اس وقت یہ دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button