رکی پونٹنگ صائم کے فین ہوگئے
صائم کی بیٹنگ فارم بحال ہوگئی تو پاکستان کو شکست دینا مشکل ہوگا،پونٹنگ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو اہم کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں پونٹنگ نے کہا صائم ایوب میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔
اگر صائم چند اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہو جائیں تو پاکستان کو شکست دینا مشکل ہو جائے گا۔
تاہم موجودہ ٹورنامنٹ میں صائم ایوب کی کارکردگی غیر مستقل رہی ہے۔
نیدرلینڈز کے خلاف انہوں نے 24 رنز بنانے کے ساتھ 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ امریکا کے خلاف 19 رنز اسکور کیے مگر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
بھارت کے خلاف میچ میں وہ صرف 6 رنز بنا سکے لیکن 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ نمیبیا کے خلاف آخری گروپ میچ میں انہوں نے 14 رنز بنائے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
رواں سال کھیلے گئے آخری 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں صائم نے 142 رنز بنانے کے ساتھ 8 وکٹیں حاصل کی ہیں جو ان کی آل راؤنڈ صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔



