بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ ، امپائر ہلاک

اترپردیش(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی ریاست اترپردیش میں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جس سے سینئر امپائر مانک گپتا جان سے چلے گئے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانک گپتا کانپور کرکٹ سرکٹ میں ایک ممتاز امپائر تھے اور کانپور کرکٹ ایسوسی ایشن سے بھی وابستہ تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہناہےکہ اترپردیش کے اناؤ کے سپرو اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا جس سے کھلاڑی اور امپائرز متاثر ہوئے تاہم سینئر امپائر مانک گپتا شہد کی مکھیوں کے حملے سے ہلاک ہوگئے۔

آنجہانی امپائر مانک کے بھائی امیت کمار گپتا نے اے این آئی کو بتایا کہ میچ ختم کرنے کے بعد مانک ڈرنکس بریک کے دوران ایک ساتھی امپائر سے ملنے گئے جب شہد کی مکھیوں کے ایک جھنڈ نے وہاں موجود ہر شخص پر اچانک حملہ کردیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے بھائی فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے  اپنا توازن کھو بیٹھے اور گرگئے  جس کے بعد شہد کی مکھیوں نے ان پر دھاوا بول دیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مانک تقریباً 30 سال سے امپائرنگ کر رہے تھے اور ریاستی پینل کے امپائر تھے۔

دوسری جانب امپائر مانک گپتا کے ساتھی امپائر جگدیش شرما نے بتایا کہ ہم پر ڈرنکس بریک کے  دوران شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے حملہ کیا، ہم بھاگےلیکن مانک گپتا عمر رسیدہ ہونے کے سبب شہد کی مکھیوں سے آگے نہ نکل سکے اور ان کے حملے کا شکاربن گئے۔

مزید خبریں

Back to top button