بابر اعظم کی وجہ سے کوچ کی پوسٹ سے استعفیٰ دینا پڑا،سابق کپتان کا بڑا انکشاف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سابق کپتان محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ انھیں بابر اعظم کی وجہ سے کوچ کی پوسٹ سے استعفا دینا پڑا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میرا استعفا ابتدائی طور پر قبول نہیں کیا گیا لیکن تیسری بار استعفا منظور ہوگیا۔محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ جب بابر فارم میں نہیں تھے تو میں نے کہا کہ ان کی بیٹنگ تکنیک خراب ہو چکی ہے، وہ تین سال سے مستقل رنز نہیں بنا پا رہے تھے۔سابق کپتان نے بتایا میں نے کہا کہ بابر اعظم کو آرام دیں، اکیڈمی میں تکنیک پر کام کیا گیا تو فارم واپس آ جائے گی، اس پر سب میرے خلاف ہوگئے، آخرکار میں نے کہا کہ استعفا دے دیتا ہوں آپ جو کرنا چاہتے ہیں وہ کر لیں۔



