آل راؤنڈرز کی فہرست میں صائم پھر اول آگئے
زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری دو درجے ترقی کے بعد چوتھے جبکہ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی چار درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے۔پاکستان کے محمد نواز دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بیٹرز کی درجہ بندی میں بھارت کے ابھیشک شرما نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔سری لنکا کے پاتھم نسانکا تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے ایشان کشن17درجے ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آ گئے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورن چکرورتھی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔افغانستان کے راشد خان ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔پاکستان کے ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ زمبابوے کے بریڈ ایونز دس درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ محمد نواز دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر موجود ہیں۔نئی رینکنگ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔



