بھارت کے ہاتھوں شکست: فواد چوہدری کی فیصل واوڈا سے کرکٹرز کو بھی ’’لسٹ‘‘ میں شامل کرنے کی اپیل

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سینیٹر فیصل واوڈا سے ایک دلچسپ اور طنزیہ اپیل کر دی ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فیصل واوڈا سے درخواست ہے کہ وہ اپنی فہرست میں پانچ سو سیاستدانوں کے ساتھ گیارہ کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے ’’چمچے کڑچھے‘‘ بھی شامل کر لیں۔ انہوں نے پوسٹ کے آخر میں فیصل واوڈا کو براہِ راست ٹیگ بھی کیا۔

واضح رہے کہ گروپ اے کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کو بھارت کے خلاف 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد نہ صرف کرکٹ حلقوں بلکہ سیاسی میدان میں بھی شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button