تھرپارکر میں پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کا اجلاس،4نکات پر غور

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی /جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم تھرپارکر کا تعارفی اجلاس ڈیجیٹل ٹیم کی سربراہ ثناء صدیق رحیمون کی زیرِ صدارت تھر کُوزین مٹھی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سوشل میڈیا نیٹ ورک کو مزید مضبوط اور منظم بنانے کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران درج ذیل نکات پر اتفاق کیا گیا۔پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کو مزید مضبوط، فعال اور مربوط بنایا جائے گا۔منتخب نمائندوں اور ضلعی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطہ یقینی بنایا جائے گا۔پارٹی کی جانب سے کیے گئے تمام ترقیاتی کاموں کو منظم انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔پارٹی کا مثبت پیغام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ہر فرد تک پہنچایا جائے گا۔اجلاس میں ضلعی ڈیجیٹل ٹیم کے ارکان محمد عثمان راہمون، فہمیدہ لنگھو، برکت جان بجیر، الطاف رند، اسد عبداللہ، مشتاق راہمون، رام روپلو کوہلی، سارنگ سنگھ، میسرالدین منگریو اور دانش گیھلڑو نے شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ حکمتِ عملی کے ذریعے سوشل میڈیا کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ پارٹی کا پیغام عوام تک بھرپور انداز میں پہنچ سکے۔ آئندہ پیش رفت کا اجلاس عیدالفطر کے بعد چھاچھرو میں منعقد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button