ہالا:سول سوسائٹی آف سندھ کی نئی قیادت کی حلف برداری

ہالا (رپورٹ: امجد راجپوت، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)سول سوسائٹی آف سندھ کی حلف برداری کی تقریب مہران پیراڈائز پوائنٹ پر منعقد ہوئی، جہاں معروف سماجی شخصیت اور سگا کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر محمد سلیمان شیخ نے نئے عہدیداران اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے حلف لیا۔
تقریب میں تین سال کے لیے درج ذیل عہدیداران اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا انتخاب کیا گیا چیئرمین سید گلفام کاظمی، وائس چیئرمین اظفر بہزاد، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرشید میمن، فنانس سیکریٹری انجینئر عنایت اللہ میمن، ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر وقار احمد انصاری۔بورڈ آف ڈائریکٹرز (BOD) کے اراکین میں ڈاکٹر قاضی طاہر قریشی، انجینئر اظہر قادر جی ڈی میمن، انجینئر کے کے نارائنداس، انجینئر عبدالحق میمن، انجینئر شہاب الدین میمن، ایڈووکیٹ دلبر مہر، انجینئر ریاض ابراہیم میمن، ایڈووکیٹ نیاز حسین بھٹو، انجینئر معشوق حسین میمن، میاں شہاب الدین بھٹی، ارشاد احمد قریشی اور صدا حسین سولنگی شامل ہیں.تقریب میں مہمانی خصوصی ڈاکٹر سید ضیا شاہ، سیٹھ نند کمار، شکیل ابڑو، ڈاکٹر عرفان شاہ، انجینئر منظور امر میمن، ہالا تعلقہ کے صحافی حضرات اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے سول سوسائٹی کے مشن، ضلع مٹیاری کی ترقی، نوجوانوں کی رہنمائی اور سماجی بہتری کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم اپنی قیادت میں ضلع کو روشن مستقبل کی جانب لے جائے گی۔



