کراچی (جانوڈاٹ پی کے)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70 امریکی ڈالر اضافے کے ساتھ 5 ہزار 042 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے کی سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 001 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے ہو گئی۔
سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 105 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 219 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 90 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 046 روپے پر آ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی بے یقینی، مہنگائی اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔