شہدادکوٹ: ایم ایس اور لیڈی ڈاکٹر کے سرکاری گھروں میں لاکھوں کی چوری

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ تعلقہ اسپتال کے ایم ایس اور لیڈی ڈاکٹر کے سرکاری گھروں میں لاکھوں کی چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی.

شہدادکوٹ میں ایک ہی رات تعلقہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اسرار احمد لاشاری اور لیڈی ڈاکٹر فرزانہ سومرو کے ایک دوسرے سے ملحقہ سرکاری گھروں میں لاکھوں روپے کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ چور کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ایم ایس ڈاکٹر اسرار احمد لاشاری کے مطابق ان کے گھر سے تقریبا 7 تولے سونا، ایک لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا گیا جبکہ لیڈی ڈاکٹر کے گھر سے بھی قیمتی اشیاء لے جائی گئیں، واقعے کی اطلاع تھانہ اے سیکشن پولیس کو دی گئی تاہم تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، جس کے باعث ڈاکٹروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہ

ے.

مزید خبریں

Back to top button