بدین،60سالہ بزرگ پراسرار طورپر جاں بحق

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)کڈھن کے قریب مرزا مل کے پاس آٹے کی چکی پر سویا ہوا 60 سالہ بزرگ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ ورثاء نے گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو صحت مرکز منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ ڈی ایس پی بدین بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق کڈھن کے قریب مرزا شوگر ملز کے قریب مین روڈ پر آٹے کی چکی میں سوئے ہوئے 60 سالہ بزرگ محمد قاسم لغاری پراسرار طور پر فوت ہوگئے صبح دیر تک نہ اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور بزرگ کے جاں بحق ہونے پر لاش کو صحت مرکز کڈھن منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ڈی ایس پی بدین کرائم سین ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور معائنہ کیا۔ جائے وقوعہ پر پاؤں کے نشانات ہونے کی اطلاعات پر پولیس نے سراغ رساں کتے بھی طلب کیے اور شواہد اکٹھے کیے۔ ڈی ایس پی پیر حیدر کا کہنا تھا کہ یہ قتل کا واقعہ ہے، تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button