چیئرمین ضلع کونسل میر انور علی خان تالپور کا میر پورخاص پریس کلب کا دورہ

میرپورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین ضلع کونسل میر انور علی خان تالپور نے کمشنر جلال الدین مہر اور میئر عبدالرؤوف غوری کے ہمراہ میرپورخاص پریس کلب کا دورہ کیا۔اس موقع پر پریس کلب کی نومنتخب باڈی کے صدر نذیر پنھور سمیت دیگر عہدیداران نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا چیئرمین ضلع کونسل نے پریس کلب کی نئی قیادت کو اجرک کے تحائف پیش کئے اور انہیں کامیابی پر دلی مبارکباد دی تقریب کے دوران مختلف باہمی امور، صحافتی مسائل، شہر کی ترقیاتی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل میر انور علی خان ٹالپور نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع کونسل صحافی برادری کے جائز مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اس موقع پر کمشنر جلال الدین مہر اور میئر عبدالرؤوف غوری نے کہا کہ مقامی صحافی مثبت صحافت کے ذریعے شہر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور ضلعی انتظامیہ صحافیوں کے ساتھ ہر سطح پر رابطے میں رہے گی صدر پریس کلب نذیر پنھور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب صحافتی اقدار کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔



