اوکاڑہ پولیس نے3لاوارث بچوں کو والدہ سے ملادیا

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)سید والا کے3لاپتہ بچوں کو پولیس نے والدہ کے سپرد کر دیا۔بچھڑوں کو ملانے پر خاتون نے ڈی پی او اوکاڑہ اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ فیصل آباد روڈ بستی رحمت پور سے تین کمسن بچے بغیر سرپرست موجود ہیں۔ پولیس اسٹیشن اے ڈویژن کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر تینوں بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ کم سن بچے ایان، ایمان اور انابیہ نے خود کو سیدوالا کا رہائشی ظاہر کیا۔ بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے تھانہ اے ڈویژن منتقل کیا گیا اور ان کے ورثاء کی تلاش و تصدیق کا عمل شروع کیا گیا پولیس کی مؤثر کارروائی اور بروقت کاوش کے نتیجہ میں بچوں کی والدہ کو تلاش کر لیا گیا۔ ضروری قانونی و شناختی تصدیق کے بعد تینوں بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا جس نے بچھڑوں کو ملانے پر ڈی پی او اوکاڑہ اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔



