سیاست کو عبادت سمجھ کرنے والوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے،ڈاکٹر عزیز میمن

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)جو لوگ سیاست کو امانت اور عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کرتے ہیں، تاریخ ایسے لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے، جبکہ ووٹ لے کر عوام سے بے وفائی کرنے والے لوگ تاریخ کے اوراق میں عوام دشمن عناصر کی صفوں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی قیادت، ضلع جنرل سیکریٹری اور سٹی ناظم، سندھ دوست اتحاد کے سربراہ ڈاکٹر عزیز میمن نے بدین کے عباس ہال میں محمد ندیم مغل اور مرتضیٰ مغل کی جانب سے تاجروں کے لیے منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں لوگوں کو قتل کرنا ایک آسان کام بن چکا ہے۔ دادو میں نادر جمانی، بدین میں کیلاش کولہی اور ٹنڈو باگو کے رہائشی ارشاد میمن کے قتل افسوسناک ہیں۔ بے گناہوں کے خون کے ساتھ انصاف کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ بدین کے عوام نے آمریت کے دور میں جمہوریت کی بحالی کے لیے قیمتی قربانیاں دی ہیں، جن کا انہیں صلہ ملنا چاہیے تھا، مگر آج بھی بدین کے عوام بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لیے ترس رہے ہیں۔ ہزاروں نوجوان بے روزگاری سے تنگ آ چکے ہیں، کئی نوجوان خودکشیاں کر چکے ہیں، لیکن ان کے دکھوں کا کوئی مداوا نہیں کیا جا رہا انہوں نے مزید کہا کہ جب نااہل لوگ اقتدار میں آتے ہیں تو عوام کے دکھ درد میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ عوام کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ نااہل افراد کے بجائے اہل اور عوام کا درد رکھنے والے لوگوں کو منتخب کریں تاکہ انہیں عزت، وقار، ترقی اور روزگار حاصل ہو سکے اس موقع پر ایس ٹی پی کے رہنما شہنواز سیال، کونسلر طارق ہاشمانی، صحافی انیس میمن، محمود گھمّن اور ملک الیاس بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران حاجی محمد علی بھٹی اور زکریا کھوسو کو قرعہ اندازی کے ذریعے مفت عمرہ ٹکٹ بھی دیے گئے



