ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کا براہِ راست ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن نمائندہ جانو.پی کے )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگٹ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام سے براہِ راست ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔
روزانہ بڑی تعداد میں شہری ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اپنے مسائل پیش کر رہے ہیں ، جن پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس قدم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس پالیسی سے مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئے گی۔



