سونا خریدنا عوام کی پہنچ سے باہر، قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھنے سے سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 120 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 735 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 103 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 488 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button