بھارت :پنجاب لاء کالج میں طالب علم نے کلاس میں لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی، ویڈیو وائرل

دہلی(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب لاء کالج میں ایک طالب علم نے کلاس میں اپنی ساتھی طالبہ کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے صوبہ پنجاب کے ضلع ترن تارن میں واقع ایک لا کالج میں پیر کو انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں فرسٹ ایئر کے ایک طالب علم نے کلاس روم کے اندر اپنی ساتھی طالبہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اس کے بعد اس نے خود پر بھی فائر کرکے اپنی جان لے لی۔
یہ واقعہ کلاس شروع ہونے سے قبل پیش آیا جس سے طلبا، اساتذہ اور مقامی افراد شدید صدمے میں مبتلا ہیں۔ کیمپس میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں یہ پورا منظر محفوظ ہوگیا ہے۔
#BREAKING A young man shot dead a student of Law College in Usma village of Tarn Taran and then committed suicide by shooting himself
woman has been identified as Sandeep Kaur, and the man as Prince Raj, a resident of Mallian village in Tarn Taran.#PunjabPolice #Tarntaran pic.twitter.com/XReXMWWRul— Ravi Pandey🇮🇳 (@ravipandey2643) February 9, 2026
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تعلیمی ادارے کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو فوٹیج کی مدد سے واقعے کے محرکات اور پس منظر جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



