پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، عالمی منڈی میں فی اونس سونا 5,000 ڈالر سے تجاوز

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) مقامی اور عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے دام 14 ہزار 800 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے ہوگئے، جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 12 ہزار 689 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہوگئے۔
پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 روز میں 38800 روپے مہنگا ہوگیا۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونا ایک بار پھر 5 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگیا، آج فی اونس سونا 148 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 064 ڈالرکا ہو گیا، عالمی منڈی میں فی اونس سونا دو روز میں 388 ڈالر مہنگا ہوا۔
دوسری جانب پاکستان چاندی کی فی تولہ قیمت 109 روپے اضافے کے ساتھ 9 ہزار 255 روپے ہوگئی۔



