پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کر دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کیلئے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اب روایتی ڈرافٹ سسٹم کی جگہ نیلامی پر مبنی ماڈل متعارف کرا یا گیا ہے۔

جس کے تحت  فرنچائزز اب  ہر کیٹیگری سے 8 کے بجائے صرف  ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں اور باقی کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

منگل کو  پی ایس ایل سیزن 11 کیلئے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا ہے۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین آفریدی کو ری ٹین کیا۔

لاہور قلندرز نے حارث رؤف اور فخر زمان کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا،سلور میں محمد نعیم کو ری ٹین کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری سے سلمان مرزا، گولڈ سے زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی اور آصف علی کو ریلیز کیا گیا۔

لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری سے محمد اخلاق اور محمد عازب کو ریلیز کیا۔

مزید خبریں

Back to top button