سہیل آفریدی پر’’غداری‘‘کا فتویٰ لگ گیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف کیساتھ ملاقات کے بعدپاکستان تحریک انصاف کا سوشل میڈیا سہیل آفریدی پر چڑھ دوڑا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے’’غداری‘‘کے القابات سے نوازا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی پر تنقید کے نشتر چلائے جار ہےہیں ہے اور یہ کہا جارہا ہےکہ ان کو وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے لازمً گفتگو کرنی چاہئے تھی۔




