کارونجھر کی کٹائی نامنظور،نگرپارکر میں بھوک ہڑتال جاری

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)نگرپارکر میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی اور لیز پر دینے کے سندھ حکومت کے احکامات کے خلاف کارونجھر سجاگ فورم کی جانب سے مسلسل 64ویں روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کرکے احتجاج کیا گیا۔

کارونجھر سجاگ فورم کے رہنماؤں الہرکھیو کھوسو اور غلام مصطفیٰ دل کی قیادت میں بھوک ہڑتال کے دوران کارونجھر کی کٹائی کے خلاف زوردار نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت بدنیتی پر مبنی احکامات جاری کر رہی ہے، جنہیں مرنے دم تک قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارونجھر ایک قومی ورثہ ہے، اس کی کٹائی فوری طور پر بند کی جائے اور آئینی عدالت میں دائر درخواست واپس لی جائے، بصورت دیگر احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button