مذاکرات سانپ سیڑھی کا کھیل،اصل کنجی عمران خان نے چھپالی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)مزاحمت کے بعد مفاہمت،مذاکرات سانپ سیڑھی کا کھیل،اصل کنجی عمران خان نے چھپالی۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مزاکرات کیلئے کردار اداکرنے سے انکارکردیا۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی جانب سے نامزدگی تک ناصرف مزاکرات میں بیٹھنے سے انکار کردیا ہے بلکہ اپنی جماعت کو مزاحمت چھوڑ کر مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیاہے۔

ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے حکومت کے ساتھ مزاکرا ت کا اختیار خود نو منتخب اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو بھی حاصل نہیں بلکہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے’’مذاکرات کی کنجی‘‘اپنے پلو کیساتھ باندھ رکھی ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button