بدین:سندھی یوم ثقافت جوش و خروش سے منایا گیا، ریلی اور پروگرامز میں شہریوں کی پھرپور شرکت

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو. پی کے)ہر سال کی طرح سات دسمبر کا دن سندھی یوم ثقافت کا دن انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا بدین میں صحافتی تنظیموں اور بدین پریس کلب اور ایوان صحافت سمیت مختلف سیاسی سماجی اساتذہ کی تنظیموں کی جانب سے اللہ ولا چوک سے پریس کلب اور ایوان صحافت تک مشترکہ ریلی سینیئر صحافیوں تنویر آرائیں عمران عباس مرتضیٰ میمن انیس میمن عطا چانڈیو فرحان میمن باغ علی جونیجو رجب راحموں دیدار ملاح ساون خاصخیلی منور جمالی ھارون گوپانگ شفیع جونیجو علی محمد شاهانی علی میمن ایس یو پی کے مرکزی رہنما ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بدین کے جنرل سیکریٹری امیر حسن آزاد پنہور پروفیسر عبداللہ ملاح پ پ پ رہنما انور ملاح ایس ٹی پی کے صدر شاہنواز سیال جسام رہنما جاوید چانگ سچوا رہنما علی مراد چانڈیو و دیگر کی قیادت میں سندھی ثقافت ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں لوگ پیدل اور کاروں موٹر سائیکلوں اور دیگر سینکڑوں گاڑیاں شامل تھی ریلی کے شرکاء نے سندھی ٹوپیاں اور اجرکیں پہن رکھی تھیں ریلی شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی بدین پریس کلب اور ایوان صحافت پہنچی جہاں پر ریلی جلسے میں تبدیل ہو گئی اس موقع پر رہنماوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آ ج کی ریلی اور اس میں سندھ کے عوام کی شرکت سندھی عوام کا طاقتور دشمن کے لیئے یہ پیغام ہے کے کسی بھی طاقتور ادارے نے سندھ کے دریا,پانی ،سندھ کی معدنیات ،اور سندھ کی زمینوں پر قابض ہونے کی کوشش کی تو سندھ کے بچے سے لیکر بوڑھے مرد اور بچیوں سے لیکر عورت تک سندھ کا ہاری مزدور نوجوان وکیل صحافی متحد ہو کر سخت مزاحمت کرینگے اور اپنے ان حقوق اور وسائل جس سے سندھ کو قدرت نے نوازا ہے کی حفاظت کے لیئے کرینگے اس موقع پر سندھ کے نامور فنکاروں اللہ ڈنو جونیجو عبداللہ آ کاش امتیاز سمیجو امر سومرو عبد الستار جوکھیو نے اپنے خوبصورت آوازوں میں سندھی گیتوں اور صوفیانہ کلام اور نغوں سے امن پسندی اور انسان دوستی کا پیغام دیا اور دادا حاصل کیئے



