وزیرآباد: سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار،مقدمہ درج

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)ہوائی فائرنگ کی ویڈو وائرل ہونے کا معاملہ،پولیس نے ملزم گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ہوائی فائرنگ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیاجس پر تھانہ گکھڑ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم ریحان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔سٹی پولیس آفیسرسردار غیاث گل خان نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت اجازت نہیں، خلاف ورزی کرنے والے شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔



