میر پورخاص،9سالہ بچے سے بدفعلی کرینوالاملزم گرفتار

میرپورخاص(جانوڈاٹ پی کے) چند روز قبل عظیم ٹاؤن میں 9 سالہ معصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع عظیم ٹاؤن میں ایک مسجد کے امام محمد یوسف نے 9 سالہ معصوم بچے محمد ریان جٹ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد پولیس نے زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکے کے چچا سلمان ارشد جٹ نے میں مولوی محمد یوسف کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے سی آئی اے انچارج اقبال جٹ، ایس ایچ او تعلقہ سنجے کمار، 15 انچارج اور دانش بھٹی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی اور ملزم کی گرفتار کرنے کا حکم دیا پولیس نے پبلک سکول موڑ پر چھاپہ مار کر ملزم مولوی یوسف کو گرفتار کر لیا اس موقع پر ایس ایچ او تعلقہ سنجے کمار نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملنے کے بعد مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہے پولیس بچوں کے تحفظ اور ایسے سنگین جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button