شکارپور بھر میں اشتہاری، روپوش اور مطلوب ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

شکارپور(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)شکارپور بھر میں اشتہاری، روپوش اور مطلوب ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تھانہ خانپور پولیس نے رحیم آباد لنک روڈ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں نامزد 2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ملزموں کی شناخت عبدالستار بنگلانی اور صدو بنگلانی کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان نے حمل بنگلانی سے رشتے کے تنازع کے حل کے لیے جرگہ بلانے کا مطالبہ کیا تھا، انکار پر اسے قتل کر دیا۔ملزمان اور مقتول سگے رشتے دار بتائے جارہے ہیں۔قتل کا مقدمہ مقتول کی زوجہ مسمات گل پری کی مدعیت میں تھانہ خانپور میں درج کیا گیا تھا.کیس کی مزید تفتیش کی جاری ہے، اور واقع میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائیاں کی جاری ہیں ۔



