لاڑکانہ: پاکستان انٹر بورڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا آغاز

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں پاکستان انٹر بورڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا آغاز، لاڑکانہ، لاہور اور فیڈرل بورڈ کی کامیابیوں سے ہوگیا ہے. تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام آفیسرز کلب میں پاکستان انٹر بورڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2025ء کا افتتاح چیئرمین خالد حسین نے کیا، افتتاحی تقریب میں زبیسٹ کالج، گرلز کیڈٹ کالج، گورنمنٹ ڈگری کالج مدیجی اور مختلف تعلیمی بورڈز کے ڈائریکٹرز سپورٹس نے شرکت کی. افتتاحی میچ میں تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے سکھر بورڈ کو 0-2 سے شکست دی جبکہ فیڈرل اور لاہور بورڈز نے بھی اپنے اپنے میچز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھرپور کامیابیاں سمیٹیں، امپائرنگ نیلم کھوکھر، زاہد علی گاڈھی اور دیگر نے انجام دی جبکہ او پی ایف پبلک اسکول کے طلباء نے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے. اس موقع پر میزبان بورڈ کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن رمضان جمالی اور دیگر موجود تھے.



