"انڈین جارحیت نامنظور” ڈیپلو میں ریلی، شہر کا گشت٫ نعرہ بازی

مٹھی(جانوڈاٹ پی کے) تھرپارکر ضلعے کے تعلقہ ڈیپلو میں میگھواڑ (اقلیتی شیڈولڈ کاسٹس) اور سول سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے گنیش میگھواڑ کی قیادت میں بھارتی جارحیت اور راج ناتھ سنگھ کے غلط بیانی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

ریلی نے شہر کا گشت کیا اور انڈین جارحیت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام اقلتی برادری اس سازشی بیان کو لعنتیں بھیج کر رد کرتے ہیں۔

یہ پاک وطن تاحیات رہیگا، مودی اور اس گندے انڈے جن کو جہاز اڑہانا نہیں آتا وہ سندھ کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔

ان پر بیشمار لعنتیں بھیجتے ہیں ۔ ہم میگھواڑ شیڈیول کاسٹس اور تمام اقلتی برادری پاکستان افواج کے ساتھ ہے اور مرنے دم تک ساتھ ھونگے۔

مزید خبریں

Back to top button