لاڑکانہ : گھریلو تشدد سے تنگ دو خواتین ویمن تھانے پہنچ گئیں

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں گھریلو تشدد کا شکار باڈہ اور رتوڈیرو سے تعلق رکھنے والی دو شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کے مبینہ ظلم اور ناروا سلوک سے تنگ آکر گھروں کو چھوڑ کر تحفظ کی تلاش میں ویمن تھانے پہنچ گئیں۔

باڈہ شہر سے تعلق رکھنے والی ریحانہ ملانو نے الزام لگایا کہ شادی کے صرف تین ماہ بعد ہی اس کے شوہر اور اہلخانہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور جھوٹے الزامات لگا کر جان سے مارنے کی کوشش کی، دوسری جانب رتوڈیرو کی سونی سنانی نے بتایا کہ اس کا شوہر اسے گھر کا خرچہ نہیں دیتا، آواز اٹھانے پر یومیہ مار پیٹ کرتا ہے، جس کے باعث وہ گھر چھوڑ کر خواتین کے تھانے پہنچی. ادھر لیڈی پولیس نے دونوں خواتین کو فورتھ ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے پیش کیا، عدالت نے بیانات سننے کے بعد دونوں خواتین کو دارالامان بھیجنے کا حکم دے دیا.

مزید خبریں

Back to top button